حیدرآباد۔25۔اپریل(اعتماد نیوز)اب ٹی آر ایس قائدین بھی سی بی آئی کے شکنجہ
میں آنے والے ہیں۔ چنانچہ آج نامپلی سی بی آئی خصوصی عدالت نے ایف آئی آر
درج کرتے ہوئے تحقیقات کو مکمل کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کا فیصلہ سنائی۔
چنانچہ حیدرآباد کے بالاجی وڈیرا نامی ایک وکیل کی جانب سے تحقیقات کی
درخواست پیش کی گئی۔ سابق ٹی
آر ایس لیڈر رگھو نندن راؤ کی جانب سے کے سی
آر پر سی بی آئی تحقیقات کروانے کی درخواست کی گئی۔ انہوں نے اپنے درخواست
میں کہا کہ کے سی آر نے 2001کے بعد تحریک تلنگانہ کے نام پر غیر قانونی
طور پر کثیر رقم جمع کی۔اور تقریبا 100کروڑ روپئے تک وصولی کی گئی۔انہوں
نے کہا کہ یہ سب غیر قانونی ہے۔ جسجو کے سی آر اور انکے خاندان نے ہڑپ لی۔